hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 40437

.

كنز العمال

40437
Kanz al-Ummal
40424- عن ابن جريج قال: أخبرني عمرو بن شعيب أن امرأتين من هذيل كانتا عند رجل وكانت إحداهما حبلى فضربتها ضرتها بمخيط فأسقطت، فجاء زوجها إلى النبي صلى الله عليه وسلم فأخبره الخبر، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "غرة عبد أو أمة في سقطها"، وقال ابن عم الضاربة يقال له حمل بن مالك ابن النابغة: لا شرب ولا أكل، ولا استهل، فمثل هذا يطل؛ فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "أسجعا - أو قال: سجعا - سائر اليوم"."عب"
٤٠٤٢٤۔۔۔ ابن جریج سے روایت ہے کہ مجھے عمروبن شعیب نے بتایا کہ ھذیل کی دو عورتیں ایک شخص کے نکاح میں تھیں ان میں سے ایک کے پاؤں بھاری تھے تو اس کی سوکن نے اسے چرغہ کی لکڑی سے ماراجس سے اس کا بچہ گرگیا اس کا خاوند نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور آپ کو سارے واقعہ سے خبردارکیاتو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے گرے ہوئے بچہ کے بارے میں غلام یا لونڈی کا فیصلہ فرمایا تو مارنے والی کا چچازادکہنے لگا : جیسے حمل بن مالک کہا جاتا تھا اس نے نہ کھایانہ پیانہ چیخا چلایا اس جیسا تورائیگاں جاتا ہے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم شعر کہتے ہو یا باقی دن شعر کہتے رہوگے۔ رواہ عبدالرزاق