hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 40451

.

كنز العمال

40451
Kanz al-Ummal
40438- "مسند علي" عن سعيد بن وهب قال: خرج قوم فصحبهم رجل فقدموا وليس معهم، فاتهمهم أهله، فقال شريح: شهودكم أنه قتل صاحبكم! وإلا حلفوا بالله ما قتلوه، فأتوا عليا - قال سعيد: وأنا عنده - ففرق بينهم فاعترفوا، فسمعت عليا يقول: أنا أبو الحسن القرم! فأمر بهم على فقتلوا."قط".
٤٠٤٣٨۔۔۔ مسند علی (رض) سعید بن وھب سے روایت ہے کہ کچھ لوگ (سفرپر) نکلے تو ایک شخص ان کے ساتھ ہولیا، جب واپس آئے تو وہ ان میں نہیں تھا، تو اس کے رشتہ داروں نے ان پر (قتل کا) الزام لگایا، توقاضی شریح نے فرمایا : تمہارے گواہوں کا بیان ہے تمہارے آدمی نے اسے قتل کیا ہے، ورنہ اللہ کی قسم کھائیں کہ انھوں نے اسے قتل نہیں کیا تو وہ حضرت علی (رض) کے پاس آئے سعید فرماتے ہیں ! میں ان کے پاس تھا تو آپ نے ان سے جدا جدا پوچھا تو انھوں نے اعتراف کیا، میں نے حضرت علی (رض) کو فرماتے سنا : میں ابوالحسن سردارہوں، پھر آپ نے انھیں قتل کئے جانے کا حکم کیا تو وہ قتل کردیئے گئے۔ دارقطنی