40437- عن سليمان بن يسار وعراك بن مالك أن رجلا من بني سعد بن ليث أجرى فرسا فوطئ على إصبع رجل من جهينة فنزي منها فمات، فقال عمر بن الخطاب للذين ادعى عليهم: أتحلفون بالله خمسين يمينا ما مات منها؟ فأبوا وتحرجوا من الأيمان، فقال للآخرين: احلفوا أنتم، فأبوا، فقضى عمر بشطر الدية على السعديين."مالك والشافعي، عب، ق".
٤٠٤٣٧۔۔۔ سلیمان بن یسار اور عراک بن مالک سے روایت ہے کہ بنی سعد بن لیث کے ایک شخص نے گھوڑادوڑایا اور جہینہ کے شخص کی انگلی رونددی جس سے اس کا ساراخون بہہ گیا اور اس کی ہلاکت ہوگئی۔ تو حضرت عمر (رض) نے مدعا علیہم سے فرمایا : کیا تم اللہ تعالیٰ کی پچاس قسمیں کھاتے ہو کہ وہ اس سے نہیں مرا ؟ تو انھوں نے انکار کیا اور قسمیں کھانے سے ہچکچائے، تو آپ نے دوسروں سے فرمایا : تم قسمیں کھاؤ ! تو انھوں نے انکار کیا، تو حضرت عمر (رض) نے بنی سعد والوں پر آدھی دیت کا فیصلہ فرمایا۔ مالک والشافعی، عبدالرزاق، بیہقی