hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 40457

.

كنز العمال

40457
Kanz al-Ummal
40444- عن سعيد بن المسيب أن القسامة كانت في الجاهلية فأقرها النبي صلى الله عليه وسلم في قتيل من الأنصار وجد في جب اليهود، قال: فبدأ النبي صلى الله عليه وسلم باليهود: فكلفهم قسامة، فقالت اليهود: لن نحلف! فقال النبي صلى الله عليه وسلم للأنصار: "أفتحلفون؟ " قالت الأنصار: لن نحلف، فأغرم النبي صلى الله عليه وسلم اليهود ديته، لأنه قتل بين أظهرهم."عب، ش، حب" "
٤٠٤٤٤۔۔۔ سعید بن المسیب سے روایت ہے کہ قسامت جاہلیت میں تھی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے برقرار رکھا (جس کی صورت یہ ہوئی کہ) انصار کا ایک شخص یہود کے کنوئیں میں مقتول پایا گیا فرماتے ہیں : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہود سے ابتدا کی اور ان سے قسم کھانے کو کہا : تو یہود نے کہا : ہم تو ہرگز قسمیں نہیں کھائیں گے، تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انصار سے فرمایا : کیا تم قسمیں کھاؤگے ؟ انصارنے کہا : ہم تو قسمیں نہیں کھائیں گے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہودپردیت کا تاوان مقرر کیا کیونکہ وہ ان کے درمیان قتل کیا گیا۔ عبدالرزاق، ابن ابی شیبہ ابن حبان