40443- "مسند عبد الله بن عمرو بن العاص" إن حويصة ومحيصة ابني مسعود وعبد الله وعبد الرحمن ابني فلان خرجوا يمتارون بخيبر، فعدي على عبد الله فقتل، فذكروا ذلك للنبي صلى الله عليه وسلم فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "تقسمون بخمسين وتستحقون"، فقالوا: يا رسول الله! كيف نقسم ولم نشهد؟ قال: "فتبرئكم يهود"، قالوا: يا رسول الله! إذن تقتلنا يهود؛ فوداه رسول الله صلى الله عليه وسلم من عنده."ش".
٤٠٤٤٣۔۔۔ مسند (عبداللہ بن عمروبن العاص) حویصہ اور محیصہ مسعود کے بیٹے اور عبداللہ، عبدالرحمن فلاں کے بیٹے، خیبر سے غلہ لینے گئے تو عبداللہ پر کسی نے حملہ کرکے قتل کردیا انھوں نے اس کا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ذکرکیاتو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم پچاس قسمٰن کھاؤیوں تم دیت کے مستحق ہوجاؤگے، انھوں نے کہا : یارسول اللہ ! ہم نے جب دیکھاہی نہیں توہم کیسے قسمیں کھائیں ؟ آپ نے فرمایا : پھر یہودتم سے بری ہیں۔ انھوں نے عرض کی پھر تو یہودی ہمیں ایک ایک کرکے قتل کردیں گے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی طرف سے اس کی دیت دی۔ رواہ ابن ابی شیبۃ