4058 - عن علي قال: "ما أرى رجلا ولد في الإسلام، أو أدرك عقله يبيت أبدا، حتى يقرأ هذه الآية {اللَّهُ لا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ} ولو تعلمون ما هي، إنما أعطيها نبيكم من كنز تحت العرش، ولم يعطها أحد قبل نبيكم، وما بت ليلة قط، حتى أقرأها ثلاث مرات أقرأها في الركعتين بعد العشاء الآخرة، وفي وترى، وحين آخذ مضجعي من فراشي". "أبو عبيد في فضائله ش والدارمي ومحمد بن نصر وابن الضريس".
4058: حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : میں نہیں سمجھتا کہ کوئی اسلام میں پیدا ہو یا صاحب عقل ہے اور آیۃ الکرسی الہ لا الہ الا ھو الحی القیوم الخ پڑھے بغیر کوئی رات گذارے۔ کاش ! تم کو اس کی اہمیت معلوم ہوتی۔ یہ آیت تمہارے نبی کو عرش کے نیچے خزانے سے عطا کی گئی ہے۔ تمہارے نبی سے قبل یہ آیت کسی کو عطا نہیں کی گئی اور میں کبھی کوئی رات بسر نہیں کرتا مگر تین دفعہ آیت الکرسی ضرور پڑھتا ہوں۔ ایک مرتبہ عشاء کے بعد دو رکعتوں میں (سے کسی ایک میں) دوسری مرتبہ وتر میں اور تیسری مرتبہ جب بستر پر جاتا ہوں۔ تب پڑھتا ہوں۔ ابو عبید فی فضائلہ، مصنف ابن ابی شیبہ، الدارمی، محمد بن نصر، ابن الضریس۔