4059 - عن علي قال: "ما أرى رجلا أدرك عقله يبيت حتى يقرأ هذه الآية: {اللَّهُ لا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ} ولو تعلمون ما فيها لما تركتموها على حال، إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: أعطيت آية الكرسي من كنز تحت العرش، ولم يؤتها نبي قبلي، قال علي: فما بت ليلة قط منذ سمعت هذا من رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى أقرأها. "الديلمي وشيخ شيوخنا الحافظ شمس الدين بن الجزري في كتاب أسنى المطالب في مناقب علي بن أبي طالب مسلسلا" يقول كل راو من رواته، ما تركت قراءتها كل ليلة منذ بلغني هذا الحديث وقال صالح الإسناد.
4059: حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : میں کسی کو عقل مند نہیں سمجھتا جب تک کہ وہ ہر رات آیۃ الکرسی نہ پڑھے۔ اگر تم کو معلوم ہوجاتا کہ اس میں کیا کچھ ہے تو تم کبھی اس کو نہ چھوڑتے۔ بیشک رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے : مجھے آیۃ الکرسی عرش کے نیچے خزانے سے عطا کی گئی ہے اور مجھ سے پہلے کسی نبی کو عطا نہیں کی گئی۔ حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : پس میں نے جب رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ فرمان سنا تب سے اس کو پڑھے بغیر کبھی کوئی رات نہیں گزاری۔ (الدیلمی، شیخ شیوخنا الحافظ شمس الدین بن الجزری فی کتاب اسنی المطالب فی مناقب علی بن ابی طالب مسلسلا)
کلام : اس روایت کا ہر راوی کا کہنا ہے کہ جب سے میں نے یہ روایت سنی ہے کسی رات اس کو نہیں چھوڑا۔ اور یہ روایت صالح الاسناد ہے۔ اللہ پاک ہم کو بھی اس روایت کے تسلسل اور اس کی لڑی میں ایک مہرہ بنا دے۔ آمین۔