hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 4063

.

كنز العمال

4063
Kanz al-Ummal
4063 - عن أبي قال قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم: "يا أبا المنذر أي آية معك من كتاب اللهأعظم؟ قلت: {اللَّهُ لا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ} فضرب في صدري؟ فقال ليهنك العلم، فو الذي نفسي بيده، إن لها للسانا وشفتين، تقدس الملك عند ساق العرش". "ابن الضريس في فضائله والروياني حب وأبو الشيخ في العظمة طب ك".
4063: حضرت ابی (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کتاب اللہ کی کونسی آیت تم کو سب سے زیادہ عظمت والی معلوم ہوتی ہے ؟ میں نے عرض کیا : اللہ لا الہ الا ھو الحی القیوم۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ابی (رض) کے سینے پر ہاتھ مارا اور فرمایا : تجھ کو علم مبارک ہو، قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اس آیت کی ایک زبان ہے اور دو ہونٹ ہیں، یہ عرش کے پائے کے پاس کھڑی ہو کر مالک الملک کی پاکی بیان کرتی ہے۔ (ابن الضریس فی فضائلہ، الرویانی، ابن حبان، ابو الشیخ فی العظمۃ، الکبیر للطبرانی، مستدرک الحاکم)