40678- عن زبيد؟ بن الصلت أنه سمع عثمان وهو على المنبر يقول: يا أيها الناس! إياكم والميسر - يريد النرد - فإنها قد ذكرت على أنها في بيوت ناس منكم، فمن كانت في بيته فليحرقها أو يكسرها، وقال عثمان مرة أخرى وهو على المنبر: يا أيها الناس! إني قد كلمتكم في هذا النرد ولم أركم أخرجتموها، فلقد هممت أن آمر بحزم الحطب ثم أرسل إلى بيوت الذين هي في بيوتهم فأحرقها عليهم."ق".
٤٠٦٧٨۔۔۔ زید بن صلت سے روایت ہے کہ انھوں نے حضرت عثمان (رض) کو منبر پر فرماتے سنا : لوگوجوئے سے بچو۔ ان کی مراد چوسر سے تھی۔ مجھے اس کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ تم میں سے کچھ گھروں میں ہے سو جس کے گھر میں ہو تو وہ اسے جلادے یا توڑدے، اسی طرح ایک بارحضرت عثمان (رض) نے منبرپر فرمایا : لوگو ! میں نے تم سے اس چوسرکے بارے میں گفتگو کی تھی لیکن میں نے نہیں دیکھا کہ تم اسے باہرنکالا ہو سو میں نے ارادہ کرلیا ہے کہ میں ایندھن کے گھٹوں کا حکم دوں پھر وہ ان گھروں میں بھیجوں جن میں وہ ہے پھر میں اس آگ کو ان پر لگادوں۔ رواہ البیہقی