40700- عن محمد بن عباد بن جعفر وآخر معه قال: خرج عمر بن الخطاب في حج أو عمرة، فكلم أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم خوات بن جبير أن يغنيهم، فقال: حتى استأذن عمر، فاستأذنه، فأذن له، فغنى خوات، فقال عمر: أحسن خوات! أحسن خوات! ثم أنشأ عمر يقول:كأن راكبها غصن بمروحة ... إذا تدلت به أو شارب ثمل"وكيع الصغير في الغرر".
٤٠٧٠٠۔۔۔ محمد بن عبادبن جعفر اور ان کے ساتھ کسی اور سے روایت ہے فرمایا : حضرت عمر (رض) حج یاعمرہ کے لیے نکلے تو اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت خوات سے کہا : کہ ہمیں شعرگا کر سنائیں تو انھوں نے کہا حضرت عمر (رض) اجازت دیں تب آپ نے ان سے اجازت مانگی انھوں نے اجازت دے دی تو حضرت خوات نے اشعارگائے حضرت عمرنے فرمایا : خوات ! بہت اچھے بہت اچھے پھر حضرت عمر (رض) اشعار پڑھنے لگے : گویا اس کا سوارنہنی پنکھا ہے جب وہ اسے لے کر ٹھہرجاتی ہے یاپرائی شراب سے مست ہے۔ وکیع الصغیر فی الغرر