40701- عن مجاهد أن النبي صلى الله عليه وسلم لقي قوما فيهم حاد يحدو، فلما رأو النبي صلى الله عليه وسلم سكت حاديهم لا يحدون، قالوا: يا رسول الله! إنا أول العرب حداء، قال: وما ذاك؟ قال: إن رجلا منا - وسموه - عزب في إبل له في أيام الربيع، فبعث غلاما له مع الإبل، فأبطأ الغلام ثم جاء، فجعل يضربه بعصا على يده، فانطلق الغلام وهو يقول: وايداه! فتحركت الإبل ونشطت، فقال: أمسك أمسك، فافتتح الناس الحداء."ش".
٤٠٧٠١۔۔۔ مجاہد سے روایت ہے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کچھ لوگوں سے ملے جن میں ایک حدی خواں تھا جب انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا تو ان کا حدی خواں چپ ہوگیا وہ کہنے لگے : یارسول اللہ : ہم عربوں میں سب سے پہلے حدی خواں ہیں آپ نے فرمایا : یہ کیسے ؟ (ان میں سے ایک شخص نے) کہا : ہمارا ایک شخص تھا۔ انھوں نے اس کا نام بھی لیا۔ وہ بہار کے موسم میں اپنے اونٹ کی تلاش میں تنہا ہوگیا پھر اس نے ایک لڑکا اونٹ کے ساتھ بھیجا، غلام دیر سے آیا تو وہ اسے لاٹھی سے مارنے لگا، غلام راستے پر جاتے ہوئے کہنے لگا : ہائے میرا ہاتھ جس سے اونٹ متحرک اور چست ہوگیا یوں لوگوں میں حدی کی بنیاد پڑگئی۔ ابن ابی شیبۃ