40702- "مسند التيهان والد أبي الهيثم الأنصاري" عن محمد بن إبراهيم بن الحارث التيمي عن أبي الهيثم بن التيهان عن أبيه أنه سمع النبي صلى الله عليه وسلم يقول في مسيره إلى خيبر لعامر بن الأكوع وكان أسم الأكوع سنان: احد لنا من هنياتك! فنزل يرتجز لرسول الله صلى الله عليه وسلم."مطين، وابن منده، وأبو نعيم؛ قالا: هذا خطأ والصواب عن ابن أبي الهيثم عن أبيه، قال ابن منده: أخطأ فيه مطين؛ وقال في الإصابة: بل الواهم فيه يونس بن بكير فكذا هو في المغازي له، قال: والحق أن التيهان لم يدرك الإسلام".
٤٠٧٠٢۔۔۔ (مسند التیہان والدابی الہیثم الانصاری) محمد بن ابراہیم بن حارث تیمی ابوالہیثم بن التیہان سے وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کوسنا آپ خیبر کی طرف اپنے ایک سفر میں عامربن اکوع سے کہہ رہے تھے۔ اکوع کا نام سنا تھا۔ اپنے گنگنا نے کے ذریعہ ہمیں حدی نساؤ تو وہ اونٹ سے اتر کر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے اشعار پڑھنے لگے۔ (مطین ابن مندہ، ابونعیم ان دونوں کا کہنا ہے کہ یہ غلط ہے صحیح ابن ابی الہیثم عن ابیہ ہے ابن مندہ کا کہنا ہے کہ اس میں مطین نے غلطی کی ہے اور اصابہ میں (ابن حجرنے) فرمایا بلکہ اس میں یونس بن بکیر کو وہم ہوا، ان کی مغازی میں بھی ایسا ہی ہے اور فرمایا : حق بات یہ ہے کہ یہاں نے زمانہ اسلام نہیں پایا۔ )