hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 4198

.

كنز العمال

4198
Kanz al-Ummal
4198 - عن أنس قال: خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم ذات يوم فنادى بأعلى صوته: "يا حامل القرآن أكحل عينيك بالبكاء، إذا ضحك البطالون، وقم بالليل إذا نام النائمون، وصم إذا أكل الآكلون واعف عمن ظلمك، ولا تحقد فيمن يحقد ولا تجهل فيمن يجهل". "الديلمي وابن منده".
4198: انس (رض) فرماتے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک مرتبہ باہر نکلے اور بلند آواز کے ساتھ پکارا :
اے حامل قرآن ! اپنی آنکھوں کو گریہ وزاری کا سرمہ پہنچاؤ جب سرکش لوگ ہنستے ہوں، اور رات کے وقت کھڑے ہو کر گذارو جب اور لوگ سو رہے ہوں۔ دن کو روزہ رکھو جب اور لوگ کھا پی رہے ہوں۔ جو تجھ پر ظلم کرے اس کو معاف کردے، جو تجھ سے کینہ رکھے اس سے کینہ نہ رکھو اور جو تمہارے ساتھ جہالت کرے تم اس کے ساتھ جہالت نہ برتو۔ (الدیلمی، ابن منبہ)
ق