42216- إن للموت فزعا، فإذا بلغ أحدكم موت أخيه فليقل: إنا لله وإنا إليه راجعون، اللهم! ألحقه بالصالحين، واخلف على ذريته في الغابرين، واغفر لنا وله يوم الدين، اللهم! لا تحرمنا أجره، ولا تفتنا بعده."طب في معجمه وابن النجار - عن أبي هند الدارمي".
٤٢٢١٦۔۔۔ بیشک موت کا ڈرہوتا ہے جب تم میں سے کسی کو اپنے بھائی کی موت کا پتہ چلے تو وہ کہے : اناللہ وانا الیہ راجعون اللھم الحقہ بالصالحین واخلف علی ذریتہ فی الغابرین واغفرلنا ولہ یوم الدین اللھم ! لا تحرمنا اجرہ ولا تفتنا بعد ہ بیشک ہم اللہ تعالیٰ کے لیے اور اس کی طرف لوٹنے والے ہیں اے اللہ اسے نیک لوگوں کے ساتھ ملادے اور اس کی پیچھے رہ جانے والی اولاد کے والی بن جایئے اے اللہ ! ہماری اور اس کی قیامت کے روز بخشش فرمااے اللہ ! ہمیں اس کے اجر سے محروم نہ فرما اور ہمیں اس کے بعد فتنہ میں نہ ڈال۔ طبرانی فی الکبیرفی معجمہ وابن النجار عن ابی ھند الدارمی