4234 - عن عثمان بن عفان عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، في قوله تعالى {فَوَيْلٌ لَهُمْ مِمَّا كَتَبَتْ أَيْدِيهِمْ وَوَيْلٌ لَهُمْ مِمَّا يَكْسِبُونَ} قال "الويل جبل في النار، وهو الذي أنزل في اليهود، لأنهم حرفوا التوراة، زادوا فيها ما أحبوا، ومحوا منها ما كانوا يكرهون، ومحوا اسم محمد صلى الله عليه وسلم من التوراة". "ابن جرير".
4234: فویل لہم مما کسبت ایدیہم وویل لہم مما یکسبون۔ البقرہ۔
ترجمہ : پس ہلاکت ہے ان کے لیے اس سے جو ان کے ہاتھ لکھتے ہیں اور ہلاکت ہے اس سے جو وہ کماتے ہیں۔ حضرت عثمان (رض) حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کرتے ہیں ویل پہاڑ ہے۔ اور یہ آیت یہودیوں کے بارے میں نازل ہوئی تھی کیونکہ انھوں نے توراۃ کو بدل ڈالا۔ جو اچھا لگا اس میں بڑھا دیا جو برا لگا مٹا دیا اور انھوں نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا نام بھی توراۃ سے مٹا ڈالا۔ رواہ ابن جریر۔