hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 4256

.

كنز العمال

4256
Kanz al-Ummal
4256 - عن علي قال : الصلاة الوسطى صلاة العصر التى فرط فيها سليمان. (وكيع وسفيان والفريابي ش ص وعبد بن حميد ومسدد وابن جرير هب).
4256: حضرت علی (رض) نے فرمایا : الصلاۃ الوسطی سے مراد عصر کی نماز ہے جس میں سلیمان (علیہ السلام) سے تاخیر ہوئی تھی۔ (وکیع ، سفیان، فریابی، مصنف ابن ابی شیبہ، السنن لسعید بن منصور، عبد بن حمید، مسدد، ابن جریر، شعب الایمان للبیہقی)
فائدہ : زیاد اصح یہی قول ہے کہ اس سے عصر کی نماز مراد ہے۔ اور سلیمان (علیہ السلام) کی بھی یہی نماز ضاء کے قریب ہوئی تھی۔ حضرت سلیمان (علیہ السلام) اپنے گھوڑوں کو دیکھ رہے تھے کہ اس مشغولیت میں عصر کی نماز میں تاخیر ہوگئی اور سورج غروب کے قریب ہوگیا تو آپ نے بعد میں اس تاخیر کی سزا میں اپنے گھوڑے اللہ کی راہ میں قربان کیے اور ان کو ایک ایک کرکے تلوار سے کاٹنے لگے۔ واللہ اعلم بالصواب۔