42659- إذا بلغ العبد أربعين سنة آمنه الله تعالى من البلايا الثلاث: الجنون والجذام والبرص، فإذا بلغ خمسين سنة خفف الله عنه الحساب، وإذا بلغ ستين سنة رزقه الله الإنابة إليه لما يحب، فإذا بلغ سبعين سنة أحبه أهل السماء، فإذا بلغ ثمانين سنة أثبت الله له حسناته ومحا سيئاته، فإذا بلغ تسعين سنة غفر الله له ما تقدم من ذنبه وما تأخر، وشفع في أهل بيته، وناداه مناد من السماء: هذا أسير الله في أرضه."ع، خط - عن أنس".
42659 :۔۔۔ بندہ جب چالیس سال کا ہوجاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے تین مصیبتوں سے محفوظ کردیتا ہے پاگل پنی، کوڑھ اور برص سے، پس جب پچاس سال کا ہوجاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کا حساب کم کردیتا ہے۔ اور جب ساٹھ سال کا ہوجاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے پسندیدہ اعمال میں اپنی طرف انابت کی توفیق دیتا ہے اور ستر سال کا ہوجائے تو آسمان والے (فرشتے) اس سے محبت کرنے لگ جاتے ہیں اور جب اسی سال کا ہوجاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی نیکیاں برقرار رکھتا اور اس کی برائیاں مٹا دیتا ہے اور جب نوے سال کا ہوجاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے اگلے پچھلے گناہ معاف کردیتا ہے اور اس کے گھر والوں کے بارے میں اس کی سفارش قبول فرمتا ہے اور آسمان سے ایک آواز دینے والا اسے آواز دیتا ہے : یہ زمین میں اللہ تعالیٰ کا قیدی ہے۔ ابو یعلی، خطیب عن انس۔