hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 42873

.

كنز العمال

42873
Kanz al-Ummal
42860- عن عبد الله بن الحارث أنه خرج في جنازة فيها ابن عباس فصلى عليها، فانصرف رجل من القوم لحاجة، فضرب ابن عباس منكبى قال: تدري بكم انصرف هذا؟ قلت: لا أدري، قال: انصرف بقيراط، فقلت: وما القيراط؟ قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول "من صلى على جنازة فانصرف قبل أن يفرغ منها كان له قيراط، فإن انتظر حتى يفرغ منها كان له منها قيراطان، والقيراط مثل أحد في ميزانه يوم القيامة" ثم قال: أتعجب من قولي "مثل أحد"؟ حق لعظمة ربنا أن يكون قيراطه مثل أحد! ويومه كألف سنة."هب".
٤٢٨٦٠۔۔ عبداللہ بن الحارث سے روایت ہے کہ وہ ایک جنازہ میں نکلے جس میں حضرت ابن عباس بھی تھے انھوں نے جنازہ پڑھا ایک کسی ضرورت کے لیے واپس چلا گیا حضرت ابن عباس نے میرے کندھوں پر ہاتھ مارکر فرمایا جانتے ہو یہ شخص کتنا (ثواب) لے کرلوٹا میں نے عرض کیا مجھے پتہ نہیں فرمایا ایک قیراط میں نے کہا قیراط کتنا ہوتا ہے فرمایا، میں نے رسول اللہ سے سنا فرما رہے تھے جو شخص جنازہ پڑھ کر اس کی فراغت سے پہلے واپس لوٹ آیا اس کے لیے ایک قیراط اور اگر فراغت تک اس نے انتظار کیا تو اس کے لیے دوقیراط ہیں اور قیراط اس دن اپنے وزن میں احد پہاڑ جتنا ہوگا، پھر فرمایا کیا تمہیں میری بات سے تعجب ہورہا ہے کہ ، احد جیسا، ہمارے رب کی عظمت کا یہ حق ہے وہ احد جتناہو، اور اس کا ایک دن ہزار سال کے برابر ہے۔ بیہقی فی شعب الایمان۔