hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 42914

.

كنز العمال

42914
Kanz al-Ummal
42901- عن عائشة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان إذا قدم ذا الحليفة تلقاه غلمان الأنصار يخبرونه عن أهليهم، فقدمنا من حج أو من عمرة، فلقينا بذي الحليفة، فقيل لأسيد بن حضير: ماتت امرأتك! فبكى، وكنت بينه وبين النبي صلى الله عليه وسلم فقلت: أتبكي وأنت صاحب رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ وقد تقدم لك من السوابق ما تقدم لك! قال: أفيحق لي أن لا أبكى! وقد سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: اهتز العرش أعواده لموت سعد بن معاذ."أبو نعيم".
٤٢٩٠١۔۔ حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ جب ذوالحلیفہ آتے تو انصار کے بچے آپ سے ملتے اور اپنے گھر والوں کی خیروخبر بتاتے ایک دفعہ ہم حج یاعمرہ سے واپس آئے توہم ذوالحلیفہ میں ان سے ملے کسی نے اسید بن حضیر (رض) سے کہہ دیا تمہاری بیوی فوت ہوگئی ہے تو وہ رونے لگے میں ان کے اور نبی کے درمیان تھی میں نے ان سے کہا، کیا آپ صحابی رسول اللہ ہو کرروتے ہیں جب کہ آپ کی اتنی سبقتیں اور بھلائیاں ہیں۔ وہ کہنے لگے کیا میرے لیے یہ حق ہے کہ میں نہ روؤں، جب کہ میں نے رسول اللہ کو فرماتے ہوئے سنا سعد بن معاذ کی فوتگی کی وجہ سے عرش کی لکڑیاں ہل گئیں۔ ابونعیم۔