42953- عن عائشة قالت: دخلت يهودية فحدثتني - وذكر الحديث في قصة اليهودية وإخبار عائشة رسول الله صلى الله عليه وسلم بقولها - قالت: فلم يرجع إلي شيئا، فلما كان بعد ذلك قال: يا عائشة! تعوذي بالله من عذاب القبر، فإنه لو نجا منه أحد لنجا سعد بن معاذ ولكنه لم يزد على ضمة."ق في كتاب عذاب القبر".
٤٢٩٥٣۔۔ حضرت عائشہ سے روایت ہے فرمایا کہ ایک یہودی عورت (میرے ) پاس آئی تو وہ مجھ سے بیان کرنے لگی پھر روای نے اس حدیث کا ذکر کیا جس میں یہودی عورت کا قصہ اور حضرت عائشہ کا رسول اللہ کو اس کی بات بتانے کا واقعہ ہے فرماتی ہیں آپ نے مجھے کوئی جواب نہیں دیا، کچھ روز بعد آپ نے فرمایا عائشہ عذاب قبر سے اللہ کی پناہ مانگا کرو کیونکہ اس سے اگر کوئی بچ سکتا ہے توسعد بن معاذ بچ جاتے لیکن ان پر بھی ایک دباؤ سے زیادہ عذاب نہیں ہوا۔ بیہقی فی کتاب عذاب القبر۔