42952- عن أبي حازم عن أبي هريرة قال: مر رسول الله صلى الله عليه وسلم على قبر فقال: ايتوني بجريدتين! فجعل إحداهما عند رأسه والأخرى عند رجليه، فقلنا له: يا رسول الله! أينفعه ذلك؟ قال: لن يزال يخفف عنه بعض عذاب القبر ما دام فيهما ندوة."ق في كتاب عذاب القبر".
٤٢٩٥٢۔۔ ابوحازم حضرت ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں کہ فرمایا کہ رسول اللہ ایک قبر پر سے گزرے پھر فرمایا میرے پاس دوشاخیں لاؤ تو ان میں سے ایک اس کے سرہانے اور دوسری اس کے پاؤں کی جانب لگادی ہم نے عرض کیا یارسول اللہ کیا اسے ان کا فائدہ ہوگا ؟ آپ نے فرمایا جب تک ان میں تازگی رہے گی تو اس کے عذاب میں تخفیف رہے گی۔ بیہقی فی کتاب عذاب القبر۔ یہ آپ کی خصوصیت تھی کہ آپ بذریعہ وحی جان گئے تھے کہ اسے عذاب ہورہا ہے اس لیے آپ نے ایسا کیا، بعد کا کوئی شخص اس طرح نہیں کرسکتا۔