hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 42990

.

كنز العمال

42990
Kanz al-Ummal
42977- عن محمد بن حمير أن عمر بن الخطاب مر ببقيع الغرقد فقال: السلام عليكم يا أهل القبور! أخبار ما عندنا أن نساءكم قد تزوجت ودوركم قد سكنت وأموالكم قد فرقت، فأجابه هاتف: أخبار ما عندنا أن ما قدمناه وجدناه، وما أنفقناه ريحناه، وما خلفناه فقد خسرنا."ابن أبي الدنيا في كتاب القبور، وابن السمعاني".
٤٢٩٧٧۔۔ محمد بن حمیر سے روایت ہے حضرت عمر (رض) بقیع غرقد کے (قبرستان کے) پاس سے گزرے پھر فرمایا اے ہل قبور تم پر سلام ہو ہمارے حالات تو یہ ہیں کہ تمہاری عورتوں کی شادیاں ہوگئیں اور تمہارے گھرآباد ہوگئے اور تمہارے مال تقسیم ہوگئے تو کسی غیبی آواز نے انھیں جواب دیا ہمارے حالات تو یہ ہیں ہم نے جو آگے بھیجا وہ پالیا اور جو خرچ کیا تھا اس کا نفع حاصل کرلیا اور جو پیچھے چھوڑ آئے اس کا نقصان اٹھایا۔ ابن ابی الدنیا فی کتاب القبور وابن السمائی۔