hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 42991

.

كنز العمال

42991
Kanz al-Ummal
42978- عن إسحاق بن إبراهيم بن بسطاس قال حدثني سعد ابن إسحاق بن كعب بن عجرة عن أبيه عن جده قال: بينا رسول الله صلى الله عليه وسلم في ناس من أصحابه قال: ما تقولون في رجل قتل في سبيل الله؟ قالوا: الجنة إن شاء الله، قال: الجنة إن شاء الله؛ قال: ما تقولون في رجل مات في سبيل الله؟ قالوا: الله ورسوله أعلم، قال: الجنة إن شاء الله؛ قال: ما تقولون في رجل قام ذوا عدل فقالا: اللهم لا نعلم إلا خيرا؟ قالوا: الله ورسوله أعلم، قال: الجنة إن شاء الله؛ قال: ما تقولون في رجل قام ذوا عدل فقالا: اللهم لا نعلم خيرا؟ قالوا: الله ورسوله أعلم، قال: مذنب والله غفور رحيم."هب، وإسحاق بن إبراهيم ضعيف".
٤٢٩٧٨۔۔ اسحاق بن ابراہیم بن بسطاس ، سعد بن اسحاق بن کعب بن عجرہ ان کے والد اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں فرماتے ہیں ایک دفعہ رسول اللہ اپنے صحابہ (رض) میں موجود تھے آپ نے فرمایا جو شخص اللہ تعالیٰ کی راہ میں شہید کردیا گیا ہو اس کے متعلق تمہارا کیا خیال ہے انھوں نے عرض کیا انشاء اللہ جنت ہے آپ نے فرمایا انشاء اللہ جنت ہے آپ نے فرمایا جو شخص اللہ کی راہ میں فوت ہوگیا اس کے متعلق تمہارا کیا خیال ہے انھوں نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں آپ نے فرمایا انشاء اللہ جنت ہے پھر فرمایا چھا اس شخص کے بارے میں کیا کہتے ہو جس کے متعلق دو عادل آدمی گواہی کے لیے کھڑے ہوجائیں ہمیں صرف اس کی بھلائی کا علم ہے ؟ لوگوں نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسول بہترجانتے ہیں آپ نے فرمایا انشاء اللہ جنت ہے پھر فرمایا اس شخص کے بارے میں کیا کہتے ہو جس کے متعلق دو عادل شخص کھڑے ہو کر گواہی دیں اے اللہ ! ہمیں کسی بھلائی کا علم نہیں ؟ لوگوں نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسول بہترجانتے ہیں فرمایا وہ گناہ گار ہے اور اللہ تعالیٰ بخشنے والامہربان ہے۔ بیہقی فی شعب الایمان واسحاق بن ابراہیم ضعیف۔