43003- عن عبد الأعلى بن عبد الله القرشي عن عبد الله بن الحارث بن نوفل عن عثمان بن عفان قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا بلغ الرجل أربعين سنة وطعن في الخمسين أمن من الأدواء الثلاثة: الجنون، والجذام، والبرص؛ وإذا بلغ خمسين حوسب حسابا يسيرا، وابن الستين يعطي الإنابة إلى الله، وابن السبعين تحبه ملائكة السماء، وابن الثمانين تكتب حسناته ولا تكتب سيئاته، وابن التسعين يغفر له ما سلف من ذنبه ويشفع في سبعين من أهل بيته وتكتبه ملائكة السماء الدنيا "أسير الله في الأرض"."ابن مردويه".
٤٣٠٠٣۔۔ عبدالاعلی بن عبداللہ القرشی ، عبداللہ بن الحارث بن نوفل، ان کے سلسلہ سند میں حضرت عثمان (رض) سے روایت ہے فرمایا رسول اللہ نے ارشاد فرمایا، آدمی جب چالیس کی عمر پوری کرکے پچاسویں سال میں داخل ہوتا ہے تو تین بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے پاگل پن ، کوڑھ، اور برص سے ، اور (پورا) پچاس کا ہوچکتا ہے تو اس سے آسان حساب لیا جائے گا اور ساٹھ سال والے کو اللہ کی طرف رجوع کی توفیق دی جاتی ہے اور ستر سال والے سے آسمانی فرشتے محبت کرتے ہیں اور اسی سال والے کی نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور برائیاں نہیں لکھی جاتیں اور نوے سال والے کے پچھلے (صغیرہ) گناہوں کی مغفرت کردی جاتی ہے اور اس کے گھرانے کے ستر آدمیوں کے بارے میں اس کی شفاعت قبول کی جاتی ہے اور آسمان دنیا کے فرشتے اسے زمین میں اللہ کا قیدی لکھتے ہیں۔ ابن مردویہ۔