43004- عن عبد الله بن واقد عن عبد الكريم بن جذام عن عبد الله بن عمرو بن عثمان عن أبيه عثمان بن عفان قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا بلغ المسلم أربعين سنة عافاه الله من البلايا الثلاث: من البرص والجذام والجنون؛ وإذا بلغ الخمسين خفف الله حسابه، فإذا بلغ الستين رزقه الله الإنابة إليه فيما يحب، فإذا بلغ السبعين أحبته ملائكة السماء، فإذا بلغ الثمانين محا الله سيئاته وكتب له الحسنات، فإذا بلغ التسعين غفر له ما تقدم من ذنبه وما تأخر، وشفع في أهل بيته، وسمته الملائكة أسير الله في الأرض."ابن مردويه".
٤٣٠٠٤۔۔ عبداللہ بن واقد ، عبدالکریم بن جذام، عبداللہ بن عمرو بن عثمان، ان کے والد سے وہ حضرت عثمان بن عفان (رض) سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ رسول اللہ نے جب مسلمان چالیس سال کا ہوتا ہے تو اللہ اسے تین بلاؤں سے محفوظ فرما دیتا ہے۔ برص، کوڑھ، اور جنون سے ، اور جب پچاس سال کا ہوتا ہے تو اللہ اس کے حساب میں تخفیف فرماتا ہے اور جب ساٹھ سال کا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنی رضامندی کے کاموں میں اسے انابت ورجوع عطا فرماتے ہیں اور ستر سال کا ہوتا ہے تو آسمانی فرشتے اس سے محبت کرنے لگ جاتے ہیں اور جب اسی سال کا ہوتا ہے تو اللہ اس کے صغیرہ گناہ مٹا دیتا ہے اور اس کی نیکیاں لکھ دیتا ہے اور جب نوے سال کا ہوتا ہے تو اس کے اگلے پچھلے صغیرہ گناہ معاف کردیتا ہے اور اس کے گھروالوں کے بارے میں اس کی شفاعت قبول کی جاتی ہے اور فرشتے، زمین میں اللہ تعالیٰ کا قیدی اس کا نام رکھ دیتے ہیں۔ ابن مردویہ۔