hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 43019

.

كنز العمال

43019
Kanz al-Ummal
43006- عن يسار بن خاتم العنبري ثنا سلام أبو سلمة مولى أم هانئ سمعت شيخا يقول سمعت عثمان بن عفان يقول سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: قال الله عز وجل: إذا بلغ عبدي أربعين سنة عافيته من البلايا الثلاث، من الجنون والجذام والبرص، فإذا بلغ خمسين سنة حاسبته حسابا يسيرا، فإذا بلغ ستين سنة حببت إليه الإنابة، فإذا بلغ سبعين سنة أحبته الملائكة، فإذا بلغ ثمانين سنة كتبت حسناته وألقيت سيئاته، فإذا بلغ تسعين سنة قالت الملائكة "أسير الله في أرضه" وغفر له ما تقدم من ذنبه وما تأخر، وشفع في أهله."الحكيم".
٤٣٠٠٦۔۔ یسار بن خاتم العنبری ، سلام ابوسلمہ مولی ام ہانی فرماتے ہیں میں نے ایک بوڑھے شخص کو کہتے سنا کہ میں نے حضرت عثمان بن عفان (رض) کو فرماتے سنا : کہ میں نے رسول اللہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں جب میرا بندہ چالیس سال کا ہوتا ہے تو میں اسے تین مصیبتوں سے عافیت کردیتاہوں جنون، کوڑھ، برص، سے اور جب وہ پچاس سال کا ہوتا ہے تو اس کا آسان حساب لیتاہوں اور جب ساٹھ سال کا ہوتا ہے تورجوع وانابت کو اس کا محبوب بنادیتاہوں اور جب ستر سال کا ہوتا ہے تو فرشتے اس سے محبت کر تی ہیں اور جب اسی سال کا ہوتا ہے تو اس کی نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور اس کی برائیاں مٹادی جاتی ہیں اور جب نوے سال کا ہوتا ہے تو فرشتے کہتے ہیں اللہ تعالیٰ کی زمین میں اللہ کا قیدی ہے اور اس کے اگلے پچھلے گناہ بخش دیے جاتے ہیں اور اس کے گھروالوں کے بارے میں اس کی شفاعت قبول کی جاتی ہے۔ رواہ الحکیم