43005- عن عمرو بن أوس قال قال محمد بن عمرو بن عفان عن عثمان بن عفان عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: إذا بلغ العبد أربعين سنة خفف الله حسابه، فإذا بلغ الخمسين لين الله عليه حسابه فإذا بلغ الستين رزقه الله الإنابة إليه، فإذا بلغ السبعين أحبه أهل السماء، فإذا بلغ ثمانين سنة أثبتت حسناته ومحيت سيئاته، فإذا بلغ تسعين غفر له ما تقدم من ذنبه وما تأخر وشفع في أهل بيته وكتب في السماء أسير الله في أرضه."ع والبغوي".
٤٣٠٠٥۔۔ عمرو بن اوس، محمد بن عمرو بن عفان، حضرت عثمان بن عفان (رض) نبی سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا : بندہ جب چالیس سال کا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے حساب میں تخفیف فرماتے ہیں اور جب پچاس سال کا ہوتا ہے تو اس پر اس کے حساب کو آسان فرما دیتے ہیں اور جب ساٹھ سال کا ہوتا ہے توا سے انابت کی توفیق دیتے ہیں اور جب ستر سال کا ہوتا ہے تو آسمان والے اسے پسند کرتے ہیں اور جب اسی سال کا ہوتا ہے تو اس کی نیکیاں بر اقرار رکھی جاتی ہیں اور اس کی برائیاں مٹائی جاتی ہیں اور جب نوے سال کا ہوتا ہے تو اس کے اگلے پچھلے گناہ معاف کردیے جاتے ہیں اور اس کے گھروالوں کے بارے میں اس کی شفاعت قبول کی جاتی ہے اور آسمان میں اسے زمین میں اللہ تعالیٰ کا قیدی ، لکھاجاتا ہے۔ ابویعلی وابغوی۔
کلام۔۔۔ ترتیب الموضوعات ٧٨، ج ٣، الآلیج ١ ص ١٣٩۔