hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 43022

.

كنز العمال

43022
Kanz al-Ummal
43009- عن عبيد الله بن خالد السلمي قال: آخا رسول الله صلى الله عليه وسلم بين رجلين من أصحابه، فقتل أحدهما ومات الآخر بعده، فصلينا عليه، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ما قلتم؟ قالوا: دعونا له قلنا: اللهم! ألحقه بصاحبه، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: فأين صلاته بعد صلاته! وأين صومه بعد صومه! وأين عمله بعد عمله! ما بينهما كما بين السماء والأرض."ابن النجار".
٤٣٠٠٩۔۔ عبیداللہ بن خالد سلمی (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے اپنے صحابہ میں دو آدمیوں کے درمیان (رشتہ) مواخات (بھائی چارہ) قائم کیا تو ان میں ایک شخص قتل کردیا گیا اور دوسرا اس کے بعد (طبعی موت سے) فوت ہواتوہم لوگوں نے اس کا جنازہ پڑھا آپ نے فرمایا : تم لوگوں نے اس کے لیے کیا کہا ؟ ہم نے عرض کیا ہم نے اس کے لیے دعا کی ہم نے یوں کہا اے اللہ اسے اپنے ساتھی سے ملادے تو رسول اللہ نے فرمایا : اس کی نماز، روزے، اور عمل میں، اور اس کی نماز روزے اور عمل میں ایساہی فرق ہے جیسا زمین و آسمان کے مابین ہے۔ رواہ ابن النجار۔