hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 43023

.

كنز العمال

43023
Kanz al-Ummal
43010- مسند طلحة عن عبد الله بن شداد قال: جاء ثلاثة نفر من بني عذرة إلى النبي صلى الله عليه وسلم فأسلموا، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: من يكفيني هؤلاء؟ فقال طلحة: أنا، قال: فكانوا عندي، قال: فضرب على الناس بعثا فخرج فيهم أحدهم فاستشهد، ثم مكثوا ما شاء الله، ثم ضرب بعثا آخر فخرج فيه الثاني فاستشهد، وبقي الثالث حتى مات على فراشه، قال طلحة: فرأيت كأني أدخل الجنة فرأيتهم أعرفهم بأسمائهم وسيماهم، قال: فإذا الذي مات على فراشه دخل أولهم، وإذا الثاني من المستشهدين على إثره؛ وإذا أولهم آخرهم، قال: فدخلني من ذلك فأتيت النبي صلى الله عليه وسلم فذكرت ذلك له، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ليس أحد أفضل عند الله من مؤمن يعمر في الإسلام لتكبيره وتحميده وتسبيحه وتهليله."ابن زنجويه".
٤٣٠١٠۔۔ مسندطلحہ) عبداللہ بن شداد (رض) سے روایت ہے کہ بنی عذرہ کے تین شخص نبی کی خدمت میں حاضر ہو کر مسلمان ہوگئے تو نبی نے فرمایا ان تینوں کے بارے میں میری کون مدد کرے گا ؟ تو حضرت طلحہ نے عرض کیا، میں فرماتے ہیں وہ تین آدمی میرے پاس تھے تو آپ نے ایک مہم بھیجی جس میں ان میں کا ایک بھی گیا اور شہید ہوگیا پھر جتنا اللہ نے چاہا (مسلمان) رکے رہے پھر آپ نے ایک سریہ روانہ فرمایا، اس میں ان کا دوسرا شخص نکلا تو وہ بھی شہید ہوگیا ان میں تیسرا شخص باقی رہ گیا جو بستر پر طبعی موت سے دوچار ہوا۔
حضڑت طلحۃ فرماتے ہیں کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ گویا میں جنت میں داخل کیا جارہاہوں تو میں ان لوگوں کو ان کے ناموں اور حلیوں سے پہچان رہا تھا تو ان میں سے جو شخص بستر علالت پر فوت ہوا وہ دونوں سے پہلے جنت میں داخل ہوا اور دو شہید ہونے والوں میں سے دوسرا شخص اس کے پیچھے اور جس کی شہادت سب سے پہلے ہوئی وہ سب سے آخر میں داخل ہوا فرماتے ہیں مجھے بڑی حیرانگی ہوئی میں نبی کی خدمت میں حاضر ہوا اس کا ذکر کرنے لگا تو رسول اللہ نے فرمایا کوئی شخص اس مومن سے افضل نہیں جسے اسلام میں لمبی عمر ملی۔ اس کے اللہ اکبر، الحمدللہ، سبحان اللہ اور لاالہ الا اللہ کہنے کی وجہ سے ۔ ابن زنجویہ۔