4313 - "ومن مسند عمر رضي الله عنه" عن ابن عمر قال: "قرئ عند عمر {كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُودُهُمْ بَدَّلْنَاهُمْ جُلُوداً غَيْرَهَا} فقال معاذ: "عندي تفسيرها تبدل في ساعة مائة مرة، فقال عمر: هكذا سمعت من رسول الله صلى الله عليه وسلم". "ابن أبي حاتم" "طس وابن مردويه" بسند ضعيف.
4313: ۔۔ (مسند عمر (رض)) ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ حضرت عمر (رض) کے پاس یہ آیت تلاوت کی گئی :
کلما نضجت جلودھم بدلنا ھم جلودا غیرھا۔
جب بھی ان کی کھالیں پک (کر گل سڑ) جائیں گی، ہم دوسری کھالیں ان کو بدل دیں گے۔ حضرت معاذ (رض) نے فرمایا : اس کی تفسیر یہ ہے کہ ہر گھڑی میں سو مرتبہ ان کی کھالیں بدلی جائیں گی۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یونہی سنا ہے۔ (ابن ابی حاتم، الاوسط للطبرانی، ابن مردویہ)
مسند حدیث ضعیف ہے۔