4314 - عن ابن عمر قال: "تلا رجل عند عمر: {كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُودُهُمْ بَدَّلْنَاهُمْ جُلُوداً غَيْرَهَا} فقال كعب: عندي تفسير هذه الآية فقال عمر: هاتها يا كعب، فإن جئت بها كما سمعت من رسول الله صلى الله عليه وسلم صدقناك، قال: "تبدل في الساعة الواحدة عشرين ومائة مرة فقال عمر: هكذا سمعت من رسول الله صلى الله عليه وسلم". "ابن مردويه".
4314: ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت عمر (رض) کے پاس یہ آیت تلاوت کی :
کلما نضجت جلودھم بدلنا ھم جلودا غیرھا۔
حضرت کعب (رض) نے فرمایا : مجھے اس کی تفسیر معلوم ہے۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : اے کعب ! وہ تفسیر بیان کرو۔ اگر وہ تفسیر ہماری حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی گئی تفسیر کے مطابق ہوئی تو ہم آپ کی تصدیق کریں گے۔ چنانچہ حضرت کعب (رض) نے عرض کیا : ہر گھڑی میں جہنمی کی کھال ایک سو بیس مرتبہ تبدیل کی جائے گی۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یونہی سنا ہے۔ (رواہ ابن مردویہ)