4383- "ومن مسند عمر رضي الله عنه" عن عمر قال: لا تغرنكم هذه الآية: {وَمَنْ يُوَلِّهِمْ يَوْمَئِذٍ دُبُرَهُ} فإنما كانت يوم بدر وأنا فئة لكل مسلم. "ش وابن جرير وابن أبي حاتم".
4387: (مسند عمر (رض)) حضرت عمر (رض) کا ارشاد ہے : تم کو یہ آیت دھوکا میں نہ ڈالے :
ومن یولھم یومئذ دبرہ۔
اور جس نے اس دن اپنی پیٹھ پھیری۔
فرمایا : یہ جنگ بدر کے بارے میں نازل ہوئی تھی اس میں ہر مسلمان کے لیے فہ (جماعت) تھا۔ ابن ابی شیبہ، ابن جریر، ابن ابی حاتم۔
فائدہ : ۔۔ آیت میں جنگ سے بھاگنے والوں کے لیے وعید ہے کہ جو جنگ سے بھاگا وہ اللہ کا غضب لے کر بھاگا الا یہ کہ وہ پلٹ کر حملہ کرنا چاہتا ہو یا مرکزی جماعت میں مل کر لڑنا چاہتا ہو۔ وہ اس وعید میں شامل نہیں۔ حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں یہ آیت جنگ بدر کے بارے میں نازل ہوئی تھی اس سے یہ نہ سمجھو کہ کسی صحابی رسول نے جنگ سے پیٹھ پھیری ہو بلکہ اگر کسی نے بھی پیٹھ پھیری تھی وہ فہ (جماعت) میں ملنے کے لیے پھیری تھی اور میں مسلمانوں کی فہ (جماعت میں) تھا۔