4385 - عن علي قال: "كانت ليلة الفرقان ليلة التقى الجمعان في صبيحتها1 ليلة الجمعة لسبع عشرة مضت من شهر رمضان". "ابن مردويه".
4385: ۔۔ حضرت علی (رض) فرماتے ہیں لیلۃ الفرقان وہ رات تھی جس کی صبح میں (جنگ بدر میں) دونوں لشکروں کی مڈبھیڑ ہوئی۔ اور وہ جمعہ کی رات تھی اور سترہواں رمضان تھا۔ رواہ ابن مردویہ۔
فائدہ : فرمان باری عز اسمہ ہے :
وما انزلنا علی عبدنا یوم الفرقان ویوم التی الجمعان واللہ علی کل شیء قدیر۔ سورة الانفال : 41 ۔
(اگر تم اس اللہ پر) اور اس (نصرت) پر ایمان رکھتے ہو جو حق و باطل میں فرق کرنے کے دن (یعنی جنگ بدر میں) جس دن دونوں فوجوں میں مڈبھیڑ ہوئی اپنے بندے (محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل فرمائی اور خدا ہر چیز پر قادر ہے۔ یعنی جس دن جنگ بدر ہوئی جمعہ کی رات سرہ رمضان کو اسی رات اللہ نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے آسمان اول پر پورا نازل فرما دیا تھا۔ اور اس دن کو یوم الفرقان کا خطاب اس لیے دیا گیا کیونکہ اسی دن حق باطل کے درمیان معرکہ بدر میں فرق ہوگیا تھا۔
مال غنیمت حلال ہے۔