hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 4386

.

كنز العمال

4386
Kanz al-Ummal
4386- عن سعد أصبت سيفا يوم بدر فأتيت به النبي صلى الله عليه وسلم فقلت يا رسول الله نفلنيه، فقال: "ضعه من حيث أخذته فنزلت: {يَسْأَلونَكَ عَنِ الْأَنْفَالِ} وهي قراءة عبد الله هكذا: الأنفال"ٍ "أبو نعيم في المعرفة"
4386: ۔۔ حضرت سعد (بن وقاص) (رض) فرماتے ہیں جنگ بدر کے دن مجھے ایک تلوار ملی میں اس کو لے کر حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ یہ تلوار مجھے (بطور زائد انعام کے) عطا فرما دیں۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسے وہیں رکھ دو جہاں سے اٹھائی ہے۔ تب فرمان الہی نازل ہوا :
یسالونک عن الانفال : الانفال : 1
وہ لوگ آپ سے غنیمت کے مال کے بارے میں دریافت کرتے ہیں۔
عبداللہ (رض) (بن مسعود) کی قراءت میں الانفال فتح کے ساتھ ہے۔ المعرفۃ لابی نعیم۔