hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 4390

.

كنز العمال

4390
Kanz al-Ummal
4390- عن عثمان مؤذن بني قصي قال: "صحبت عليا سنة كلها ما سمعت منه براءه ولا ولاية إلا أني سمعته يقول: من يعذرني من فلان وفلان؟ فانهما بايعاني طائعين، غير مكرهين، ثم نكثا بيعتي من غير حدث أحدثته، ثم قال والله ما قوتل أهل هذه الآية بعد {وَإِنْ نَكَثُوا أَيْمَانَهُمْ مِنْ بَعْدِ عَهْدِهِمْ} " الآية. "أبو الحسن البكالي". ومر برقم "4303".
4390: بنی قصی کے موذن عثمان (رح) کہتے ہیں میں حضرت علی (رض) کے ساتھ پورا ایک سال رہا میں نے کبھی آپ کو کسی سے برأت یا ولایت کا اظہار کرتے نہیں دیکھا سوائے اس کے کہ میں نے آپ کو فرماتے ہوئے سنا : مجھے فلاں اور فلان دو اشخاص سے کون محفوظ رکھے گا انھوں نے خوشی کے ساتھ میری بیعت کی پھر میری طرف سے کوئی بات پیدا ہوئے بغیر انھوں نے میری بیعت توڑ دی۔ اللہ کی قسم پھر ان لوگوں سے بھی قتال نہ ہوگا ؟
و ان نکثوا ایمانہم من بعد عھدہم الخ۔ التوبہ : 12
اور اگر عہد کرنے کے بعد اپنی قسموں کو توڑ ڈالیں اور تمہارے دین میں طعنے کرنے لگیں تو ان کفر کے پیشواؤں کے ساتھ جنگ کرو۔ ان کی قسموں کا کچھ اعتبار نہیں۔ عجب نہیں کہ باز آجائیں۔ ابو الحسن البکائی۔