hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 44067

.

كنز العمال

44067
Kanz al-Ummal
44054- بئس العبد عبد تخيل واختال ونسى الكبير المتعال! بئس العبد عبد تجبر واعتدى ونسي الجبار الأعلى! بئس العبد عبد سها ولها ونسى المقابر والبلى! وبئس العبد عبد عتا وطغى ونسي المبتدأ والمنتهي! بئس العبد عبد يختل 1 الدنيا بالدين! بئس العبد عبد يختل الدين بالشبهات بئس العبد عبد طمع يقوده! بئس العبد عبد هوى يضله! بئس العبد عبد رغب يذله. "د، ك، هب - عن أسماء بنت عميس؛ طب، هب - عن نعيم بن همار.
44054 بہت برا بند ہ ہے متکبر اور اکڑ کر چلنے والا جو رب تعالیٰ جس کے لیے بڑائی اور بلندی ثابت ہے کہ بھول جاتا ہے ، بہت براندہ ہے زبردستی اور سرکشی کرنے والا جو جبار بلند شان والے کو بھول جاتا ہے بہت برابندہ ہے لہو ولعب میں مبتلا ہونے والا جو قبروں کو اور بوسیدگی کو بھول جاتا ہے۔ بہت برا بندہ ہے سرکشی کرنے والا جو ابتداء و انتہاء کو بھول جاتا ہے۔ بہت برا بندہ ہے دین کے بدلہ میں دنیا کو ہتھیا لینے والا، بہت برا بندہ ہے جو شبہات میں پڑ کر دین کے معاملہ میں دھوکا کھاجائے، بہت برابند ہ ہے جسے لمبی چوڑی امیدیں جکڑ لیں، بہت برا بند ہ ہے جسے خواہش نفس گمراہ کردے، بہت برا بند ہ ہے جسے (فضول) رغبتیں ذلیل کردیں۔ رواہ ابوداؤد والحاکم والبیہقی فی شعب الایمان عن اسماء بنت عمیس والطبرانی والبیہقی فی شعب الایمان عن اسماء بنت عمیس والطبرانی والبیہقی فی شعب الایمان ایضاً عن نعیم بن حمار۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الترمذی 433 و ضعیف الجامع 2350 ۔