hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 44068

.

كنز العمال

44068
Kanz al-Ummal
44055- إن أبليس لما أنزل إلى الأرض قال: يا رب! أنزلني إلى الأرض وجعلتني رجيما فاجعل لي بيتا، قال: الحمام، قال: فاجعل لي مجلسا، قال: الأسواق ومجامع الطرق، قال: فاجعل لي طعاما، قال، ما لا يذكر اسم الله عليه، قال: اجعل لي شرابا، قال: كل مسكر، قال: اجعل لي مؤذنا، قال: المزامير، قال: اجعل لي قرآنا: قال الشعر قال: اجعل لي كتابا، قال: الوشم، قال: اجعل لي حديثا، قال: الكذب، قال: اجعل لي رسولا، قال: الكهانة، قال: اجعل لي مصايد، قال: النساء. "ابن أبي الدنيا في مكايد الشيطان، وابن جرير، طب، وابن مردويه - عن أبي أمامة".
44055 جب ابلیس کو زمین پر اتارا گیا تو اس نے کہا : اے میرے رب ! تو نے مجھے زمین پر اتار دیا ہے اور مجھے مردود ٹھہرایا ہے، میرے لیے کوئی گھر مقرر کردے، حکم ہوا، حمام تیرا گھر ہے، کہا : میرے لیے کوئی بیٹھک بھی ہونی چاہیے ، حکم ہوا بازار اور چورا ہے تیری بیٹھکیں ہیں، کہا : میرا کوئی کھانا بھی ہو، حکم ہوا ہر وہ شے تیر اکھانا ہے جس پر اللہ کا نام نہ لیا جائے، کہا : میرے لیے کوئی پینے کی چیز بھی ہونی چاہیے، حکم ہوا ہر نشہ آور شئے تیرے لیے پینے کی چیز ہے۔ کہا : میرا اعلان کرنے والا کون ہوگا ؟ حکم ہوا بین باجے تیرا اعلان کریں گے۔ کہا : میرا کوئی قرآن بھی بنادے، حکم ہوا شعر گوئی تیرا قرآن ہے۔ کہا : میرے لیے کوئی کتاب بھی ہونی چاہیے حکم ہوا تل بنائی تیری کتاب ہے، کہا : میرا کوئی قاصد بنادے، حکم ہوا کہانت تیرا قاصد ہے، کہا : میرے لیے پھندے بنادے حکم ہوا عورتیں تیرے پھندے ہیں۔ رواہ ابن ابی الدنیا فی مکاید الشیطان وابن جریر والطبرانی وابن مردویہ عن ابی امامۃ