hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 44069

.

كنز العمال

44069
Kanz al-Ummal
44056- قال إبليس لربه: يا رب! أهبط آدم وقد علمت أنه سيكون كتاب ورسل، فما كتابهم ورسلهم؟ قال: رسلهم الملائكة والنبيون معهم، وكتبهم التوراة والإنجيل والزبور والفرقان؛ قال: كتابك الوشم، وقرآنك الشعر، ورسلك الكهانة، وطعامك ما لم يذكر اسم الله عليه، وشرابك كل مسكر، وصدقك الكذب وبيتك الحمام ومصايدك النساء، ومؤذنك المزمار، ومسجدك الأسواق. "طب - عن ابن عباس".
44056 ابلیس نے رب تعالیٰ سے عرض کیا : اے میرے رب ! آدم زمین پر اتار دیئے گئے ہیں اور میں جانتا ہوں کہ عنقریب کتابوں اور پیغمبروں کا سلسلہ سروع ہونا چاہتا ہے ، انسانوں کی کتابیں اور پیغمبر کیا ہوں گے ؟ حکم ہوا ان کے پیغمبر فرشتے اور انبیاء ہوں گے اور ان کی کتابیں توراۃ ، انجیل، زبور اور قرآن مجید ہوں گی، فرمایا : گودائی تیری کتاب ہوگی، شعر گوئی تیرا قرآن ہوگا، کاہن تیرے پیغمبر ہوں گے، تیرا کھانا وہ شئے ہوگی جس پر اللہ تعالیٰ کا ذکر نہ کیا گیا ہو، ہر نشہ آور شئے تیرے لیے پیئے کی چیز ہے، جھوٹ تیری سچائی ہوگی، حمام تیرا گھر ہوگا، عورتیں تیرے پھندے ہوں گے، بین باجے تیرے موذن ہوں گے اور بازار تیری مسجد ہوگی۔ رواہ الطبرانی عن ابن عباس۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے 1564 ۔