hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 44203

.

كنز العمال

44203
Kanz al-Ummal
44190- عن جعفر بن برقان قال: بلغني أن عمر بن الخطاب كتب إلى بعض عماله فكان في آخر كتابه أن حاسب نفسك في الرخاء قبل حساب الشدة، قال من حاسب نفسه في الرخاء قبل حساب الشدة عاد مرجعه إلى الرضاء والغبطة، ومن ألهته حياته وشغلته سيئاته عاد مرجعه إلى الندامة والحسرة، فتذكر ما توعظ به لكي تنتهى عما تنهى عنه. "ق في الزهد، كر".
44190 جعفر بن برقان کی روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) نے اپنے کسی گورنر کو خط لکھا، اس کے آخر میں تھا : کشادگی اور نرمی میں اپنے نفس کا محاسبہ کرو شدت اور سختی کے حساب سے پہلے پہلے چونکہ جو شخص آسودگی میں اپنا محاسبہ کرتا ہے شدت کے حساب سے پہلے اس کا مرجع رضاء ورشک ہوتا ہے جس شخص کو اس کی زندگی غافل کردے اور برائیں اسے مشغول کردیں اس کا مرجع ندامت و حسرت ہوتا ہے جو تمہیں وعظ کیا جائے اس سے نصیحت حاصل کرو تاکہ تم امور منبی عنہ سے رک سکو۔ رواہ البیہقی فی الزھد وابن عساکر