hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 44204

.

كنز العمال

44204
Kanz al-Ummal
44191- عن الحسن قال: أتى عمر بن الخطاب رجل فقال: يا أمير المؤمنين! إني رجل من أهل البادية وإن لي أشغالا، فأوصني بأمر يكون لي ثقة وأبلغ به، فقال: اعقل، أرني يدك، فأعطاه يده، فقال: تعبد الله لا تشرك به شيئا، وتقيم الصلاة، وتؤتي الزكاة المفروضة، وتحج وتعتمر، وتطيع، وعليك بالعلانية! وإياك والسر! وعليك بكل شيء إذا ذكر ونشر لم تستحي منه ولم يفضحك! وإياك وكل شيء إذا ذكر ونشر استحييت وفضحك! فقال: يا أمير المؤمنين! أعمل بهن، فإذا لقيت ربي أقول: أخبرني بهن عمر بن الخطاب، فقال: خذهن، فإذا لقيت ربك فقل له ما بدا لك. "كر".
44191 حسن کی روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس ایک آدمی آیا اور کہنے لگا : اے امیر المومنین ! میں اہل دیہات میں سے ہوں اور میری بہت ساری مشغولیات ہیں مجھے وصیت کیجئے جو میرے لیے قابل اعتماد ہو فرمایا : بات سمجھو ! مجھے اپنا ہاتھ دکھاؤ تو انھوں نے اپنا اتھ حضرت عمر (رض) کو تھما دیا فرمایا : اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ نماز پڑھو فرض زکوۃ دو حج وعمرہ کرتے رہو امیر کی اطاعت بجا لاؤ اور اپنی ظاہری حالت کو درست کرو باطنی امور کے ٹوہ مت لگاؤ ایسی چیز کو اپنے اوپر لازم کرلو جس کے ذکر ونشر سے تمہیں حیاء نہ آئے اور تمہیں رسواء نہ کرے ایسی چیز سے گریز کرو جس کے ذکر ونشر سے تمہیں حیاء آئے اور تمہیں رسوائی کا سامنا کرنا پڑے۔ دیہاتی بولا : اے امیر المومنین میں ان امور پر عمل کرتا رہوں گا اور جب رب تعالیٰ سے میری ملاقات ہوگی میں کہوں گا کہ ان امور کے متعلق مجھے عمر بن خطاب (رض) نے خبر دی تھی ، حضرت عمر (رض) نے فرمایا : ان کو اختیار کرو جب اپنے رب سے ملاقات کرو جو تمہارے دل میں آئے کہہ دو ۔ رواہ ابن عساکر