44265- عن علي قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ما من كتاب يلقى بمضيعة من الأرض فيه اسم من أسماء الله عز وجل إلا بعث الله عز وجل إليه سبعين ألف ملك يحفونه ويقدسونه حتى يبعث الله إليه وليا من أوليائه فيرفعه من الأرض، ومن رفع كتابا من الأرض فيه اسم من أسماء الله عز وجل رفعه الله في عليين، وخفف عن والديه العذاب وإن كانا مشركين. "ك في تاريخه، والديلمي، وابن الجوزي في الواهيات".
44265 حضرت علی (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس کاغذ پر اللہ تعالیٰ کا نام لکھا ہو اور وہ کاغذ زمین پر کسی جگہ پڑا ہو اللہ تعالیٰ ستر ہزار فرشتوں کو بھیج دیتے ہیں جو اس کاغذ کو ڈھانپ لیتے ہیں اور اسے عزت و احترام کے ساتھ رکھتے ہیں حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ اپنے کسی ولی کو ادھر بھیجتے ہیں جو اسے زمین سے اٹھالیتا ہے : جو شخص کسی کاغذ کو اٹھاتا ہے جس پر اللہ تعالیٰ کا نام لکھا ہو اللہ تعالیٰ اسے علیین میں اٹھالیتے ہیں اور اس کے والدین سے عذاب کو ہلکا کردیتے ہیں گو وہ مشرک ہی کیوں نہ ہوں۔ رواہ الحاکم فی تاریخہ والدیلمی وابن الجوزی فی الواھیات
۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے اللآلی 2021 ۔