hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 4475

.

كنز العمال

4475
Kanz al-Ummal
4475- عن علي أنه مر على قوم يتحدثون، فقال: "فيم أنتم؟ فقالوا نتذاكر المروءة، فقال: أو ما كفاكم الله في كتابه إذ يقول: {إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْأِحْسَانِ} . فالعدل الإنصاف، والإحسان التفضل فما بعد هذا". "ابن النجار".
4475: ۔۔ حضرت علی (رض) کا کچھ لوگوں کے پاس سے گذر ہوا جو آپس میں بات چیت کر رہے تھے۔ حضرت علی (رض) نے فرمایا : تم لوگ کس چیز میں مشغول ہو ؟ انھوں نے عرض کیا : ہم مروت اور اخلاق کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے۔ آپ (رض) نے فرمایا : تم کو (اس موضوع پر) کتاب اللہ کا یہ فرمان کافی نہیں ہے کہ :
ان اللہ یامر بالعدل والاحسان۔
اللہ تم کو عدل اور احسان کا حکم دیتا ہے۔
پھر فرمایا : عدل سے مراد انصاف ہے اور احسان انصاف کے بعد مزید انعام کرنا ہے۔ رواہ ابن النجار۔