hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 45605

.

كنز العمال

45605
Kanz al-Ummal
45593- عن علقمة قال: كنت مع ابن مسعود وهو عند عثمان فقال عثمان: خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم على فتيه عزاب فقال:" من منكم ذا طول فليتزوج! فإنه أغض للبصر، وأحصن للفرج، ومن لا فالصوم له وجاء. " حم، ن، والبغوي في مسند عثمان".
45593 علقمہ روایت نقل کرتے ہیں میں ابن مسعود (رض) کے ساتھ تھا اور وہ عثمان (رض) کے پاس تھے۔ حضرت عثمان (رض) بولے ایک مرتبہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قریش کے چند غیر شادی شدہ نوجوانوں کے پاس تشریف لائے اور ارشاد فرمایا : تم میں سے جو نکاح کی طاقت رکھتا ہو اسے نکاح کرلینا چاہیے چونکہ نکاح نظر نیچی رکھنے اور شرمگاہ کو محفوظ رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے اور جو نککاح کی طاقت نہ رکھتا ہو وہ روزہ رکھے روزہ اس کی شہوت کو توئے گا۔ رواہ احمد بن حنبل والنسائی والبغوی فی مسند عثمان