hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 45606

.

كنز العمال

45606
Kanz al-Ummal
45594- عن ابن سيرين أن عتبة بن فرقد عرض على ابنه التزيج فأبى، فذكر ذلك لعثمان فقال، له عثمان: أليس قد تزوج النبي صلى الله عليه وسلم وقد تزوج أبو بكر وقد تزوج عمر! وعندنا منهن ما عندنا! فقال: يا أمير المؤمنين! من له عمل مثل عمل النبي صلى الله عليه وسلم وأبي بكر وعمر ومثل عملك! فلما قال: مثل عملك، قال: كف إن شئت فتزوج وإن شئت فلا. "ابن راهويه".
45594 ابن سیرین روایت نقل کرتے ہیں کہ عتبہ بن فرقد نے اپنے بیٹے کو شادی کا کہا لیکن بیٹے نے شادی کرنے سے انکار کردیا۔ عتبہ نے حضرت عثمان (رض) سے اس کا ذکر کیا حضرت عثمان (رض) نے کہا : کیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شادی نہیں کی، ابوبکر (رض) نے شادی نہیں کی عمر (رض) نے شادی نہیں کی ہمارے پاس بھی عورتوں کے حقوق ایسے ہی ہیں جیسے ان کے ہاں ہیں۔ اس نے عرض کیا : امیر المومنین نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، ابوبکر (رض) اور عمر (رض) جیسے اعمال کس کے ہوسکتے ہیں اور آپ جیسے اعمال کس کے ہیں۔ جب اس نے کہا : ” آپ کے اعمال جیسے کس کے ہوسکتے ہیں “ حضرت عثمان (رض) نے فرمایا : رک جاؤ جی چاہے تو شادی کرو چاہے تو نہ کرو۔ رواہ ابن راھویہ