hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 45647

.

كنز العمال

45647
Kanz al-Ummal
45635- "من مسند زيد بن حارثة" عن القفل بن الشيباني قال قال أبو حنيفة: أفيدك حديثا ظريفا لم تسمع أظرف منه أخبرنا حماد بن أبي سليمان عن زيد العمى عن زيد بن حارثة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: تزوجت يا زيد؟ قلت: لا، قال تزوج تزد عفة إلى عفتك، ولا تزوج خمسة: شهبرة، ولا لهبرة، ولا نهبرة، ولا هيدرة، ولا لفوتا، قلت: يا رسول الله لا أدري مما قلت شيئا وأنا بأحدهن جاهل، قال ألستم عربا أما الشهبرة فالطويلة المهزولة، وأما اللهبرة فالزرقاء البذية، وأما النهبرة فالقصيرة الدميمة، وأما الهيدرة فالعجوز المدبرة، وأما اللفوت فهي ذات الولد من غيرك. " الديلمي".
45635 قفل شیبانی کی روایت ہے کہ ابوحنیفہ (رح) فرماتے ہیں : وہ حدیث جو تمہیں زیادہ فائدہ پہنچائے گی اور جس میں ظریف الطبعی بھی ہے جس سے بڑھ کر تم نے کوئی حدیث نہیں سنی ہوگی۔ وہ حدیث ہمیں حماد بن ابی سلیمان، زید عمی زید بن حارثہ (رض) کے سلسلہ سند سے پہنچی ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے زید ! تم نے شادی کرلی ہے ؟ میں نے عرض کیا : نہیں فرمایا : شادی کرلو اور اپنی پاکدامنی میں مزید اضافہ کرلو اور پانچ قسم کی عورتوں سے شادی مت کرو۔ جو یہ ہیں : شھبرہ لھبرہ، نھبرہ، ھیدرہ اور نفوتا۔ میں نے عرض کیا : میں ان میں سے کسی کو نہیں سمجھا میں تو سب سے ناواقف ہوں۔ ارشاد فرمایا : کیا تم عرب نہیں ہو۔ چنانچہ شھبرہ وہ عورت ہے جو لاغر طویل القامت ہو۔ لھبرہ وہ عورت ہے جو نیلگوں آنکھوں والی اور بدزبان ہو نہبرہ وہ عورت ہے جو کو تا قدا اور گھٹیاں پن کی مالکہ ہو ھیدرہ وہ ہے جو بوڑھی اور کوزہ پشت ہو اور لفوت وہ عورت ہے جس نے تمہارے علاوہ کسی اور سے بچہ جنم دے رکھا ہو۔ رواہ الدیلمی