4566- عن حذيفة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " يبعث الناس ثلاثة أصناف، وذلك في قول الله عز وجل: {فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ وَمِنْهُمْ مُقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ} فالسابق بالخيرات يدخل الجنة بغير حساب والمقتصد يحاسب حسابا يسيرا، والظالم لنفسه يدخل الجنة برحمة الله". "الديلمي".
4566: حذیفہ (رض) سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا :
لوگوں کو تین اقسام میں کرکے اٹھایا جائے گا۔ اور یہ (تین اقسام) اللہ کے فرمان میں ہیں :
فمنہم ظالم لنفسہ و منہم مقتصد و منہم سابق بالخیرات۔ فاطر : 32 ۔
پھر فرمایا : سابق بالخیرات (لوگوں میں آگے نکل جانے والا) تو بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوجائے گا۔ مقتصد (میانہ رو) سے آسان حساب لیا جائے گا۔ اور ظالم لنفسہ (اپنی جان پر گناہ کرکے ظلم کرنے والا) اللہ کی رحمت سے جنت میں جائے گا۔ رواہ الدیلمی۔
یہ سند مسند الفردوس للدیلمی کی روایت ہے۔