45672- عن أبي جعفر قال: خطب عمر إلى علي ابنته، فقال: إنها صغيرة، فقيل لعمر: إنما يريد بذلك منعها فكلمه، فقال علي: أبعث بها إليك، فإن رضيت فهي امرأتك، فبعث إليه، فكشف عمر عن ساقها، فقالت له: أرسل، فلولا أنك أمير المؤمنين لصككت عينك. "عب، ص".
45672 ابوجعفر کی روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) نے حضرت علی (رض) کو ان کی بیٹی کے لیے پیغام نکاح دیا۔ حضرت علی (رض) نے جواب دیا کہ وہ (ابھی) چھوٹی ہے۔ حضرت عمر (رض) سے کسی نے کہا : حضرت علی (رض) نے یہ جواب دے کر بیٹی کے نکاح سے آپ کو منع کیا ہے۔ حضرت عمر (رض) نے حضرت علی (رض) سے اس کے متعلق بات کی۔ حضرت علی (رض) نے فرمایا : میں بیٹی کو آپ کے پاس بھیجوا دیتا ہوں۔ اگر آپ راضی ہوگئے تو وہ آپ کی بیوی ہوگی۔ حضرت علی (رض) نے بیٹی کو حضرت عمر (رض) کے پاس بھیجوادیا۔ حضرت عمر (رض) نے لڑکی کی پنڈلی سے کپڑا ہٹایا لڑکی بولی : کپڑا پنڈلی پر گرادو، اگر آپ امیر المومنین نہ ہوتے میں آپ کی آنکھوں پر طمانچہ مارتی۔ رواہ عبدالرزاق و سعید بن المنصور