hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 4605

.

كنز العمال

4605
Kanz al-Ummal
4605- سيف بن عمر عن عطية عن أصحاب علي عن علي وعن الضحاك عن ابن عباس في قوله تعالى: {وَعَدَكُمُ اللَّهُ مَغَانِمَ كَثِيرَةً} قالا: "المغانم فتوح من لدن خيبر تأخذونها وتلونها وتغنمون ما فيها" عجل لكم من ذلك خيبر، وكف أيدي الناس من قريش عنكم بالصلح يوم الحديبية {وَلِتَكُونَ آيَةً لِلْمُؤْمِنِينَ} شاهدا على بعدها ودليلا على إنجازها {وَأُخْرَى لَمْ تَقْدِرُوا عَلَيْهَا} على علم وقتها، أفيئها عليكم فارس والروم {قَدْ أَحَاطَ اللَّهُ بِهَا} قضى الله بها أنها لكم."ك".
4605: سیف بن عمر عطیہ عن اصحاب علی (رض) عن علی (رض)۔ عن الضحاک عن ابن عباس (رض) :
حضرت علی اور حضرت ابن عباس (رض) سے فرمان باری تعالیٰ :
و عدکم اللہ مغانم کثیرۃ۔ الفتح :20
خدا نے تم سے بہت سی غنیمتوں کا وعدہ فرمایا ہے۔
کی تفسیر میں ارشاد فرماتے ہیں : اس سے خیبر کی فتح کے موقع پر ملنے والی غنیمتیں مراد ہیں۔ تم ان کو حاسل کروگے اور بہت جلد وہ تم کو حاصل ہوجائیں گی اور اس کے علاوہ صلح حدیبیہ کی وجہ سے کفار کے ہاتھ تم سے رک جائیں گے، تاکہ یہ مومنوں کے لیے نشانی بن جائے۔ بعد کے لیے اور اللہ کے وعدہ کے پورا ہونے پر دلیل بن جائے۔ اور ان کے علاوہ اور دوسری غنیمتیں بھی ہیں : لم تقدروا علیھا تم ان پر قادر نہیں ہو یعنی ان کے علم پر قادر نہیں ہو کہ وہ کب حاصل ہوں گی وہ فارس اور روم کی غنیمتیں ہیں جو اللہ نے تمہارے لیے طے کردی ہیں۔ رواہ مستدرک الحاکم۔