hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 46166

.

كنز العمال

46166
Kanz al-Ummal
(46154 -) عن عمر بن عبد العزيز قال سمعت بالمدينة والناس يومئذ بها كثير من مشيخة المهاجرين والانصار أن حوائط النبي ص يعني السبعة التي وقف من أموال مخيربق وقال : إن أصبت فأموالي لمحمد ص يضعها حيث أراد الله ، وقتل يوم أحد فقال رسول الله ص : مخيريق خير يهود ثم دعا عمر بتمر منها ، فأتى بتمر في طبق فقال : كتب إلي أبو بكر بن حزم يخبرني أن هذا التمر من العذق الذي كان على عهد رسول الله ص وكان رسول الله ص يأكل منها (كر).
46154 عمر بن عبدالعزیز کہتے ہیں میں نے مدینہ میں سنا ہے جب کہ اس وقت مدینہ میں مہاجرین و انصار کے مشائخ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ یہ کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے باغات جو مخریق کے مال میں سے وقف کے لیے ہیں۔ مخریق نے کہا تھا : اگر میں نے جائیداد پائی تو وہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ہوگی جہاں چاہیں اسے صرف کریں۔ چنانچہ مخریق غزوہ احد میں شہید کردیئے گئے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے متعلق فرمایا : مخریق یہود میں سب سے بہترین شخص ہیں عمر بن عبدالعزیز (رح) نے اس با غ سے کھجوریں منگوائیں چنانچہ ایک تھال میں کھجوریں لائیں گئیں پھر بولے : ابوبکر بن حزم نے مجھے خط لکھ کر خبر دی ہے کہ یہ کھجوریں اس درخت سے لائی گئی ہیں جو رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں تھا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسی سے کھجوریں تناول فرماتے تھے۔ رواہ ابن عساکر