hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 46167

.

كنز العمال

46167
Kanz al-Ummal
(46155 -) عن ابن عمر قال : أصاب عمر أرضا فأتى النبي ص فقال : يا رسول الله ! إني أصبت أرضا بخيبر ، والله ! ما أصبت مالا قط هو أنفس عندي منه ، فما تأمرني ! قال : إن شئت تصدقت بها وحبست أصلها ، فجعلها صدقة لا تباع ولا توهب ولا تورث ،وتصدق بها على الفقراء والمساكين وابن السبيل والغزاة في سبيل الله والضعيف لا جناح على من وليها أن يأكل منها ويطعم صديقا غير متمول فيه ، وأوصى به إلى حفصة أم المؤمنين ثم إلى الاكابر من ولد عمر (ش ، والعدني).
46155 ابن عمر (رض) کی روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) کی جائیداد ملی رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا : یارسول اللہ ! مجھے خیبر میں جائیداد ملی ہے۔ بخدا ! اتنا عمدہ اور نفیس مال میں نے کبھی نہیں پایا آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر تم چاہو تو اصل مال اپنے پاس روک لو اور اس کے منافع صدقہ کردو چنانچہ حضرت عمر (رض) نے یہ جائیدادصدقہ کردی کہ وہ نہ بیچی جائے گی نہ ہبہ کی جائے گی اور نہ ہی وراثت میں منتقل ہوگی۔ آپ نے یہ جائیداد (اس کے منافع) فقرا، مساکین ، ابن سبیل (مسافر) اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والوں اور ضعفاء پر صدقہ کی اور جو اس کا ذمہ دار ہوگا وہ اس میں کھاسکتا ہے اور غیر متمول دوست کو کھلاسکتا ہے۔ آپ (رض) نے اس جائیداد کی (بوقت وفات) حضرت حفصہ ام المومنین (رض) کے لیے وصیت کردی تھی پھر اپنی اولاد میں سے جو بڑا ہو اس کے لیے وصیت کی۔ رواہ ابن ابی شیبۃ والعدنی